9 جنوری، 2018، 10:42 AM

امریکی نائب صدر اگلے ہفتے مشرق وسطیٰ کا دورہ کریں گے

امریکی نائب صدر اگلے ہفتے مشرق وسطیٰ کا دورہ کریں گے

امریکہ کے نائب صدر مائیک پینس اگلے ہفتے میں مشرق وسطیٰ کے دورے میں مصر، اسرائیل اور اردن کے سربراہوں سے ملاقات کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے نائب صدر مائیک پینس اگلے ہفتے میں مشرق وسطیٰ کے دورے میں مصر، اسرائیل اور اردن کے سربراہوں سے ملاقات کریں گے۔ امریکی حکام کے مطابق مائیک پینس مصر، اردن اور اسرائیل جائیںگے،وہ بیس جنوری کو مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کے بعد اردن میں شاہ عبداللہ سے ملاقات کرینگے۔ امریکی حکام کے مطابق مائیک پینس مصر، اردن اور اسرائیل جائیںگے،وہ بیس جنوری کو مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کے بعد اردن میں شاہ عبداللہ سے ملاقات کرینگے۔ مائیک پینس بائیس سے تئیس جنوری تک اسرائیل میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور اسرائیلی صدر سے ملاقات کے ساتھ اسرائیلی پارلیمنٹ سے بھی خطاب کرینگے، امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے  فیصلے کے بعد فلسطینی صدر محمودعباس نے امریکی نائـ صدرمائیک پینس سے ملاقات سے انکار کر دیا تھا۔

News ID 1877918

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha